152

وزیراعظم کےمعاون خصوصی افتخاردرانی نے استعفیٰ دےدیاکیونکہ۔۔۔

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی عہدے سے مستعفی ہو گئے،افتخار درانی نے ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کی تصدیق کردی۔

ذرائع  کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے افتخار درانی کا استعفیٰ منظور کرلیا،واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیاتھا جس کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 47رہ گئی ،ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق کابینہ ڈویژن کی لسٹ میں افتخار درانی کا نام موجود نہیں۔

کابینہ میں 25 وفاقی وزرا، 4 وزراءمملکت شامل ہیں جبکہ5 مشیر اور 13 معاونین خصوصی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔افتخار درانی سے وزیراعظم آفس میں موجود آفس بھی واپس لے لیا گیا۔واضح رہے کہ افتخار درانی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا تھے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان بھی کہہ چکی ہیں کہ افتخار درانی مستعفی ہو چکے ہیں۔

افتخار درانی کا شمار وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے، افتخار درانی نے پانامہ کیس، فاٹا الیکشن میں پارٹی کی جانب سے بھر پور کردار ادا کیا، افتخار درانی نے عام انتخابات میں بھی پارٹی کے لئے بھرپور خدمات سرانجام دیں، افتخار درانی خیبر پختونخواہ کے معاملے میں بھی وزیر اعظم کی ہدایات پر اہم کردار ادا کرتے رہے۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما افتخار درانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، پارٹی کے لئے ہمیشہ خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں