222

دوسر،چار آنکھوں والے عجیب الخلقت بچھڑےکی پیدائش نےپورےعلاقےکوحیران وپریشان کردیا

(ویب ڈیسک) بھارت کے گاؤں پاراسالائی میں عجیب الخلقت گائے کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے دو سر، چار آنکھیں، دو منہ اور دو کان ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اس  عجیب الخلقت  گائے کے بچے کو دیکھنے کیلئے دور دراز کے شہروں سے لوگ آ رہے ہیں جبکہ گاؤں کے مکینوں نے اسے بھگوان قرار دیا ہے،کسان بھشکر کا کہنا ہے کہ زمینداری کیساتھ مویشی پالنے کا کام اُن کا جدی پشتی ہے مگر وہ پہلی بار اس طرح کی گائے دیکھ رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری گائے نے گزشتہ ہفتے بچہ دیا، ہمیں ایسے بچھڑے کی توقع نہیں تھی، پیدائش پر مجھ سمیت سارے گھر والے بچھڑے کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں