183

وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین کےدرمیان اختلافات کی خبریں،جہانگیرترین کاواضح موقف سامنے آگیا

لاہور ،(بےلاگ نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر بہت  دباوہے ،چینی بحران پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہئے، کہا جاتا ہے کہ میری وجہ سے انکوائری نہیں ہوتی،گندم کے معاملے پر جلد انکوائری سامنے آجائیگی، پی ٹی آئی میں دھڑے بندی ہے لیکن ڈسپلن آرہا ہے، مصنوعی مہنگائی کے حوالے سے اسد عمر کا اشارہ میری طرف نہیں، عمران خان کا مجھ پر اعتماد کم نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار اب پہلے سے بہت بہتر پوزیشن میں ہیں انہوں نے سب کچھ کور کرلیا ہے، رپورٹ کی جو میں نے با ت کی تھی وہ گندم پر تھی گندم کی رپورٹ کا پتہ بھی لگ گیا کوئی کراسیس نہیں تھی ایک ہفتے کا تھا اور صوبائی گورنمنٹ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ جب سیزن ختم ہوگا اور نئی فصل آرہی ہوگی تو آٹھ لاکھ ٹن ذخیرہ میں موجود ہوگی یہ کوئی کراسیس نہیں تھی۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ چینی کے حوالے سے میں نے ہر چیز کی وضاحت کی ہے جو انکوائری کمیٹی بنی ہے بہت اچھا ہوا ہے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا چاہیے جو ہوجائے گا وزیراعظم پر بھی دباوہے لوگ کہتے ہیں کہ ان لوگوں کی وجہ سے آپ انکوائری نہیں کروارہے تو اچھی بات ہے لوگوں کے منہ بند ہوں گے۔ یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ عمران خان کا مجھ پر اعتماد کم ہوگیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں