159

نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد،واپس لانےکی تیاریاں۔۔۔

لاہور،(بےلاگ نیوز)پنجاب کابینہ نے نوا زشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مستردکردی، کابینہ اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کہا ہے کہ وہ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے نوازشریف کو واپس لائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کابینہ کے ایک اجلاس میں اراکین کی اکثریت نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کو مسترد کردیاہے۔کابینہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ ارکان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنے اختیارات استعمال کریں اور نوازشریف کو واپس لائیں۔

رپورٹس کے مطابق کابینہ کا یہ فیصلہ حتمی ہے۔وزیراعلیٰ کو انہیں واپس لانا ہوگا۔ اس صورتحال کے بعد شریف خاندان کواب مزید توسیع کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا،یاد رہے کہ حکومتی اور لیگی کارکنوں کی ملاقات میں ڈاکٹر عدنان نے نوا شریف کی ضمانت میں توسیع کیلئے مزید دوہفتوں کا وقت مانگاتھا۔ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ دوہفتوں بعد نوازشریف کو ہسپتال میں داخل کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں