182

اسلام آباد میں پاک فضائیہ کا طیارہ گرگیا

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)اسلام آباد میں طیارہ گرنے کی ا طلاعات سامنے آئی ہیں جس کے بعد فضا میں دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 رپورٹس کے مطابق واقعہ شکرپڑیا ں کے مقام پر کشمیر ہائی وے کے قریب پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ تھا،سکیورٹی ادارے اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق یہ پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تھا جو ریہرسل میں حصہ لے رہا تھا۔ تاہم جس جگہ طیارہ گرا وہاں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

مزید تفصیلات پاک فضائیہ کے حکام کی جانب سے جاری کی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں