168

حکومت کا بہاولپور میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد، (بےلاگ  نیوز) وزیراعظم عمران خان سے آج جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جس کے دوران بہاولپور میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور میں وزیراعلی سیکرٹریٹ کا قیام تحریک انصاف  حکومت کا جنوبی پنجاب صوبہ کی طرف پہلا قدم ہے۔ بہاولپور کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورایڈیشنل آئی جی تعینات کیےجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں