105

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم، نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا

(اسلام آبافد( بے لاگ نیوز )کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پونے 3 گھنٹے کی طویل نشست کے بعد کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو (اسلام آبافد( بے لاگ نیوز گیا، ذیلی کمیٹی نے نیب کے رویئے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس اڑھائی بجے دوبارہ طلب کیا ہے۔ نیب کو کہا گیا ہے کہ متعلقہ اتھارٹی سے بات کر کے واضح موقف پیش کیا جائے۔ اجلاس میں معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر، شہباز شریف کے نمائندے ڈاکٹر عدنان اور عطااللہ تارڑ بھی شریک تھے، کمیٹی نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرنا تھیں، جن پر فیصلہ ‏وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کرے گی‏، ‏سیکرٹری صحت اور سربراہ میڈیکل بورڈ ذیلی کمیٹی کو نوازشریف کی صحت پر بریفنگ دیں گے۔

اس سے پہلے نیب نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا تھا۔ وزارت داخلہ کو جوابی خط میں نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ نواز شریف سزا یافتہ قیدی اور چودھری شوگر ملز کیس میں زیرتفتیش ہیں، انسانی بنیادوں پر نواز شریف کی درخواست ضمانت کی مخالفت نہیں کی تاہم ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی حمایت کرتے ہیں نہ ہی مخالفت، نیب کے کئی ملزموں کے نام وفاقی حکومت نے پوچھے بغیر نکالے، اس لئے نواز شریف کی درخواست پر بھی وزارت داخلہ از خود فیصلہ کرے۔

لندن کے ایک نجی ہسپتال میں بھی نواز شریف کو داخل کرانے کے انتظامات مکمل ہیں۔ وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج ہو گا لیکن اس ایجنڈے میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ شامل نہیں ہے البتہ سمری کابینہ کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں