238

،ہو سکتا ہے آپ کے ساتھ آخری رابطہ ہوِسیدعلی گیلانی کا وزیراعظم عمران خان کو خظ

سرینگر(نیوزڈیسک) سید علی گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خطایک لکھا ہ سید علی گیلانی کے خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ ہوسکتا ہے یہ آپ کے ساتھ میرا آخری رابطہ ہو، علالت اور زائد عمری شاید دوبارہ آپ کو خط لکھنے کی اجازت نہ دے۔

سید علی گیلانی نے اپنے خط میں کہا ہےکہ موجودہ صورتحال میں آپ سے رابطہ قومی اور ذاتی ذمہ داری ہے، بھارت کی جانب سے متنازع علاقےکی حیثیت کو تبدیل کرنے پر آپ کی اقوام متحدہ میں تقریر قابل تعریف ہے، کشمیری اپنی جدوجہد سے دست بردار نہیں ہوئے، بھارت کی جانب سے غیرقانونی فیصلوں کے بعد یہاں کی عوام مسلسل کرفیو جھیل رہی ہے، عوام کو نوٹسز بھیجے جارہے ہیں کہ ان کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا جائے گا۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ کشمیری خواتین کو ہراساں کرنے کا عمل جاری ہے، بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، بھارت نے غیر قانونی اقدامات کرکے اپنی طرف سے پاکستان سے ہوئے معاہدوں کو ختم کیا ہے، بھارت کشمیر کی سیاسی حیثیت ختم کرکے ہماری زمین زبردستی چھیننا چاہتا ہے، پاکستان کی طرف سے کچھ مضبوط اور اہم فیصلوں کی ضرورت ہے۔

ے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں