88

واٹس ایپ اب پرانےموبائل فونزپر نہیں چلےگا

وٹس ایپ نے ونڈوز فونز  کے ساتھ ساتھ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے پرانے ورژنز پر چلنے والے فونز کے لیے بھی سپورٹ بند کردی ہے۔

وٹس ایپ کئی طرح کے پلیٹ فارمز پر چل رہا ہے لیکن کمپنی کا خیال ہے کہ اب اسے ونڈوز فون کے لیے سپورٹ بندکر دینی چاہیے۔ ظاہر ہےجب مائیکروسافٹ ہی  صارفین کو  ونڈوز  او ایس سے دوسرے آپریٹنگ سسٹم پر منتقل  ہونے کا مشورہ دے رہا ہے تو وٹس ایپ خواہ مخواہ اس پلیٹ فارم کے سپورٹ فراہم کرنے پر محنت کیوں کرے۔

وٹس ایپ  نے  اپنی ویب سائٹ پر تصدیق کی ہے کہ اب وہ  درج ذیل  ڈیوائسز کو سپورٹ کرے گا۔آئی او ایس 9 اور جدید پر چلنے والے آئی فون،اینڈروئیڈ 4.0.3 اور جدید پر چلنے والے اینڈروئیڈ فونز،کیا او ایس (KiaOS)2.5.1 اور جدید پر چلنے والے منتخب فونز(بشمول جیو فون اور جیو فون 2)
وٹس ایپ کچھ پرانے فونز کو ایک مخصوص مدت کے لیے سپورٹ فراہم کرے گا۔

وٹس ایپ اینڈروئیڈ 2.3.7 اور قدیم  یا آئی او ایس 8 اور قدیم او ایس پر  چلنے والی  ڈیوائسز کو 1 فروری 2020 تک سپورٹ فراہم کرے گا۔ تاہم وٹس ایپ ونڈوز فون کے لیے سپورٹ 31 دسمبر 2019 سے بندہے۔


وٹس ایپ نے خبر دار کیا ہے کہ اس تاریخ کے بعد پرانے فون پر وٹس ایپ کے فیچرز کام کرنا بند کر سکتے ہیں۔ کمپنی ان فونز پر نئے اکاؤنٹ بنانے اور پرانے اکاؤنٹ کی دوبارہ تصدیق پر پہلے ہی پابندی لگا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں