37

ڈالرزکےخریداروں کیلئے ایف بی آر کا شکنجہ تیار

لاہور،(بے لاگ نیوز) ایف بی آر نے ڈالر خریدنے والوں کیلئے شکنجہ تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سال 2018 ,2017 کے دوران لاکھوں روپے کے ڈالرز خریدنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی ہے،ملک بھر میں 24 ہزار افراد نےڈالرز کی بڑے پیمانے پر خریداری کی جن میں 9 ہزار880  کا تعلق لاہورسے ہے۔

ایف بی آر نے کارروائی کیلئے لاہور کے ریجنل ٹیکس دفاتر کو ڈالرز خریدنے والوں کی فہرستیں بھجوا دی ہیں جن کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں