25

گیپی گریوال کس پاکستانی اداکارہ کےمداح نکلے؟ساتھ کام کرنے کے بھی خواہشمند

(ویب ڈیسک)مقبول بھارتی گلوکار و اداکار گِپی گریوال نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایاکہ انہیں پاکستانی ادکارہ مہوش حیات کا کام بے حد پسند ہے۔

بھارتی گلوکار و اداکار گِپی گریوال دو دن کے لیے پاکستان آئے ہیں اور انہوں نے گوردوارہ ننکانہ صاحب پر حاضری بھی دی،گِپی گریوال نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’میں تمام پاکستانی فلمیں دیکھتا ہوں، پاکستانی فلمیں کافی اچھا بزنس بھی کر رہی ہیں، میں نے ایک پاکستانی فلم دیکھی میں پنجاب نہیں جاؤں گی، اس میں، میں نے مہوش حیات کو دیکھا، مجھے ان کا کام بہت اچھا لگا‘،اس لیے میں یہی چاہوں گا میں ان کے ساتھ کام کروں۔

انٹرویو  میں پاکستان سے متعلق دنیا کو پیغام دینے کا سوال کیاگیا تو گلوکار  کا کہنا تھا کہ ’جب آپ باہر بیٹھ کے چیزیں سنتے ہیں تو  وہ کچھ اور ہوتی ہیں جب میں یہاں خود آیا اور چیزیں دیکھیں تو بات کوئی اور تھی‘انہوں نے کہا کہ میں تمام لوگوں کو یہی کہوں گا کہ مجھے یہاں سے اتنا پیار ملا اور اب میں یہاں ایک دو مہینے کے اندر اندر اپنے بچوں اور فیملی کو بھی لاؤں گا، میرا یہاں بہترین استقبال ہوا۔

گپی گریوال کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں پوری دنیا گھوما ہوں، میں کہیں بھی جانے کے لیے اتنا پُرجوش نہیں ہوا جتنا پاکستان آنے کے لیے ہوا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں