122

میری گرفتاری کےبعدپیپلزپارٹی کی تحریک یہ خاتون چلائیں گی،بلاول بھٹونےبڑااعلان کردیا

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر انہیں گرفتار کیاگیاتو ان کی بہن آصفہ بھٹو ان کی آواز بنیں گی اور پیپلز پارٹی کی تحریک چلائیں گی۔

نیب کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ نیب اور حکومت ان کے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے۔مئی سے جنوری تک نیب کو میرے اوپر کوئی اعتراض نہیں لیکن جیسے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور ملکی مسائل پر احتجاج کا اعلان کیا تواچانک نیب کومیں یادآگیا جس کے بعد سے نیب کی جانب سے بار بار ہراساں کیا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت مجھے بے گناہ قرار دے چکی ہے،چیف جسٹس پاکستان کہہ چکے ہیں کہ بلاول بے گناہ ہے۔ تین دفعہ میں نیب کو بھی جواب دے چکا ہوں۔ تاہم دوبارہ بلانے پر تحفظات کے باوجود پھر بھی میں پیش ہواہوں، لیکن سیاسی انتقام کے خلاف اپنی آواز ہمیشہ بلند کرتے رہیں گے،نیب کا کیا تک بنتا ہے کہ وہ مجھے بار بار بلائے اور سوالات کرے حالانکہ میں تمام سوالوں کا جواب دے چکا ہوں۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہاشہباز شریف کے پارلیمان میں موجود نہ ہونے سے ویسے ہی مسائل ہوتےہیں جیسے لیڈر آف دی ہاوس کے نہ ہونے سے ہوتے ہیں ۔امید کرتاہوں اپوزیشن لیڈر جلد ملک میں ہوں گے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر میں گرفتار ہوا تو بھی پیپلز پارٹی اپنے مشن پر کاربند رہے گی۔ میں گرفتار ہوا تو میری آواز آصفہ بھٹو بنیں گی اور پارٹی کی تحریک چلائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں