79

پاکستان سٹاک ایکسچینج سے اچھی خبرآگئی

کراچی،(بےلاگ نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ سے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اچھی خبریہ ہے کہ آج کاروبار حصص میں مثبت رجحان دیکھا گیاہے۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغار 40 ہزار 531سے ہوااور ابتدائی چندگھنٹوں میں 100انڈیکس میں ایک سو سے ایک پوائنٹس کا اضافہ ہوا،گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اور 100 انڈیکس میں 816 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 39 ہزار 296 کی سطح سے ہوا تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی 100 انڈیکس میں 350 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔کاروبار میں یہ مثبت رجحان برقرار رہا اور100 انڈیکس 40,531 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تاہم منگل کو ملا جلا رجحان رہا تھا، 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 39 ہزار 296 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 428 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا تاہم اس میں اتار چڑھاو کاسلسلہ جاری رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں