290

صندل خٹک اوررحیم شاہ کےبعدایک اور ٹک ٹاک سٹار خیبر پختونخواہ میں اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ گئی،مگرکیوں؟؟؟

اسلام آباد ،(بےلاگ نیوز )معروف ٹک ٹاک سٹارز صندل خٹک اور رحیم شاہ کے بعد ایک اور نوجوان لڑکی خیبر پختونخواہ میں اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ گئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی کالے اور لال رنگ کے جوڑے میں ٹک ٹاک پر اپنے انداز دکھا رہی ہے ۔ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ لڑکی دروازہ کھلتے ہی اندر ہال میں داخل ہوتی ہے اور اس کے بارے میں یہ پتا چلا ہے کہ یہ ہال کوئی اور انہیں بلکہ اقتدار کے ایوان کا ہے ، یہ ٹک ٹاک ویڈیو وزیراعلیٰ ہاوس خبیر پختون خواہ کے ہال میں بنائی گئی ہے اور یہ نوجوان لڑکی پشتو گلوکارہ ” صوفیہ کیف “ ہیں۔

گلوکارہ صوفیہ کیف ایک تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ ہاوس کے پی کے گئیں تھیں لیکن یہاں یہ بات اہم ہے کہ وہ جس تقریب کیلئے گئیں تھیں وہ لان میں ہو رہی تھی لیکن اب سوال یہ ہے کہ وزیراعلیٰ ہاوس کے اندر موجو د اس حال میں کس کی اجازت سے داخل ہوئیں ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ معروف ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کی بھی کچھ عرصہ قبل ایسی ہی ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جو کہ انہوں نے دفتر خارجہ کہ انتہائی حساس علاقے میں بنائی جس نے سوشل میڈیا سمیت حکومت میں بھی ہلچل مچا دی تھی ۔تاہم صوفیہ کیف کی ویڈیو کے حوالے سے تاحال کے پی کے حکومت نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں