198

یسین ملک نے پچھلے سات دن سے تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کر رکھی ہے، کل یسین ملک کو اسٹریچر اور ڈرپ لگا کر جج کے سامنے پیش کیا جارہا ہے،مشعال ملک

اسلام آباد (بے لاگ نیوز)یسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کا جاری ایک بیان میں کہنا ہے کہ حریت رہنما یسین ملک تہاڑ جیل میں شدید علیل ہیں، ،یسین ملک نے بھارتی بربریت کے خلاف پچھلے سات دن سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے ،بھارتی حکومت اور ایجنسیاں یسین ملک پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں، مشعال ملک نے مذید کہا کہ ،یسین ملک دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، ،یسین ملک کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے،یسین  ملک کو علاج کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جارہی، ، تحریک کو کچلنے کے لیے یسین ملک کے تیس سال پرانے کیس کھولے جارہے ہیں، ،کل یسین ملک کو اسٹریچر اور ڈرپ لگا کر جج کے سامنے پیش کیا گیا، مشعال ملک نے کہا ہندوستانی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، یسین ملک  کی طبعیت خراب ہونے کے باوجود انہیں مسلسل تینہ  دن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا،ہندوستانی عدالتوں میں حریت رہنماؤں اور کشمیریوں کے ساتھ انصاف نہیں بلکہ انہیں آذادی مانگنے کی سزا دی جاتی ہے، ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں یسین ملک کے حق میں آواز بلند کرے، یسین ملک کو جیل میں ادویات بھی فراہم نہیں کی جاتی، ہندوستانی جیل میں کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق خلاف ورزی ہو رہی ہے،عالمی برداری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں