202

کراچی سمیت سندھ بھر میں ساڑھے 3 گھنٹوں کیلیے مکمل لاک ڈاؤن

کراچی سمیت سندھ میں ساڑھے تین گھنٹے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا۔

کراچی (بے لاگ نیوز)حکومت سندھ کی جانب سے جمعے کے روز دوپہر ساڑھے 12 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مکمل لاک ڈاون کے دوران نہ کوئی دکان کھلے گی اور نہ ہی ٹرانسپورٹ چلےگی

لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق جمعے کے روز 03:30 سے 06:30 بجے تک کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے میں 22 مارچ سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔بعدازاں صوبائی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں سختی کرتے ہوئے مساجد میں باجماعت پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ محدود کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے تھے۔

۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں