123

عوام میں شعور پیدا کرنے پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کرونا کے خلاف جنگ جیتنے میں میڈیا کا بھرپور تعاون درکار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: (بے لاگ نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ علمائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عوام میں شعور پیدا کرنے کا حق ادا کیا۔

وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ میڈیا بریفنگ کے دوران پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن پر وباء کے خلاف کام کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کے علماء کرام کا شکریہ ادا کروں گا جنہوں نے اس نازک وقت اور سنگین حالات میں پوری قوم کو اتحاد کا پیغام دیا، رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علمائے کرام ان حالات میں بہت ذمہ داری دکھائی ہے۔ اچھے مسلمان ہونے کے ناطے اپنے اردگرد کےافراد کو محفوظ بنانا ہمارا اولین فریضہ ہے

ان کا کہنا تھا کہ آج جمعہ کا دن ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ ہمیں کورونا وائرس سے نجات دلائے، حکومت اس وقت بر وقت اقدامات کر رہی ہے۔ بدلتی صورتحال کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کورونانےعالمی ماحول کویکسربدل کررکھ دیاہے۔

میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ تمام پیرا میڈیکل سٹاف، ڈاکٹر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بھی شکر گزار ہیں جو اس مشکل وقت میں ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ اس جنگ کو جیتنے میں ہمیں میڈیا کا پھر پور تعاون درکار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ تمام صوبوں کی طرف سےانفارمیشن اور اطلاعات نینشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کو فراہم کی جاتی ہے۔ یہ این سی سی کے تحت کام کر رہا ہے، یہ ایک ون ونڈو سینٹر ہے ۔ اس کی سربراہی وفاقی وزیر اسد عمر کر رہے ہیں۔ صوبوں کی جانب سےاطلاعات سنٹرکو فراہم کی جاتی ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام سے اپیل ہے کہ گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں، کورونا وائرس کی وباء دنیا بھر میں پھیل چکی ہے۔ صوبائی حکومتوں کو بھر پور تعاون فراہم کررہے ہیں، 38دنوں میں قوم نےاس چیلنج کابخوبی مقابلہ کیاہے۔ افواج پاکستان ملک کے کونے کونے میں موجود ہے۔اس موقع پر مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کورونا سے متعلق اقدامات کا پلیٹ فارم ہے۔ چیف اف آرمی سٹاف اور ان کی ٹیم نے دن رات اس سینٹر میں خدمات انجام دی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کوآرڈی نیشن سنٹرکاجائزہ لیا۔ اس دوران وزیراعظم نے آرمی چیف اور تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے متحد ہو کر اس پوشیدہ دشمن کو شکست دینی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کورونا کی وبا کا پھر پور قومی یکجہتی سے تدارک کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل کوآرڈی نیشن سنٹربنایا گیا ہے۔ سٹیک ہولڈرز کو ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے پلیٹ فارم دیاگیاہے۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن کورونا سےمتعلق اقدامات کاپلیٹ فارم ہے۔ قومی حکمت عملی بنانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ قوم کی حفاظت وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہم نے چھپے دشمن سے متحدہوکرلڑناہے۔ کوروناکےخلاف وفاق اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کررہی ہیں۔ قوم کے تعاون سے ہی ہم کوروناکوشکست دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اجلاس کے دوران ڈاکٹر فیصل نے وزیراعظم عمران خان کو کورونا وائرس کے بارے میں معلومات دیں، لاک ڈاؤن کےمعیشت پرمنفی اثرات سےوزیراعظم کوآگاہ کیا گیا۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹیں گے، تمام اداروں کو ہدایات دی گئی ہے کہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مستند معلومات اس وقت اہم ضرورت ہے، ملک بھر میں آٹے سمیت اشیائے خورو نوش کی قلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم نے سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں