123

پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارت کا کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی کے ساتھ سنگ سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک آیا، بھارتی فوج کی یہ حرکت پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کا یہ اقدام سیز فائر سے متعلق 2003 کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں