93

اسمبلی تحلیل کرنے کی کوئی سمری نہیں آئی، حکومت کو خطرہ نہیں، صدر مملکت

اسلام آباد: (بے لاگ نیوز) ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 ہزار 601 تک پہنچ گئی۔ جبکہ مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 66 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 284 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2279، سندھ میں 1128، خیبر پختونخوا میں 620، بلوچستان میں 219، گلگت بلتستان میں 215، اسلام آباد میں 107 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 54 ہزار 706 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2478 نئے ٹیسٹ کئے گئے، مجموعی طور پر 56 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 44 فیصد مقامی طور پر پھیلے، اب تک 727 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 66 ہوگئی۔ سندھ میں 21، پنجاب میں 18، خیبر پختونخوا میں 22، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان اور اسلام آباد میں ایک، ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں