137

وزیر تعلیم خیبر پختونخوا کی اجلاس میں سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل

خیبر پختونخوا کے وزیر تعیلم اکبر ایوب کی مبینہ طور پر دورانِ اجلاس سگریٹ نوشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پشاور میں آج محکمہ تعلیم کا اجلاس صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب کی زیر صدارت

(ویب ڈیسک)پشاور میں آج محکمہ تعلیم کا اجلاس صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس کے دوران نہ صرف کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو مکمل نظر انداز کیا گیا اور سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا گیا بلکہ وزیر تعلیم اجلاس میں کرسی پر بیٹھ کر سگریٹ نوشی بھی کرتے رہے۔سگریٹ نوشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وزیر تعلیم اکبر ایوب کو اجلاس کے دوران سگریٹ پیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب رابطہ کرنے پر وزیر تعلیم اکبر ایوب نے جیونیوز کو بتایا کہ انہوں نے دوران اجلاس نہیں بلکہ اجلاس کے بعد سگریٹ پی ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی رش اور عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی ہے  ۔اس سے قبل 2018 میں بھی جب  اکبر ایوب خیبر پختونخوا کے وزیر مواصلات تھے تو ان کی ایک اجلاس کے دوران سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر سامنے آئی تھی جس پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں