109

ایک ماہ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کمی

کراچی: ایک ماہ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کمی ہوگئی۔ (ویب ڈیسک)زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی کمی دیکھنے میں آئی جو ایک ماہ کے دوران ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کم ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 98 کروڑ ڈالر کی سطح پر آچکے ہیں اور مرکزی بینک کے ذخائر میں 2 ارب 6 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 10 ارب 72 کروڑ ڈالرپر آگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ بینکوں کے ذخائر میں 15 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ہے جس سے ان کے ذخائر 6 ارب 26 کروڑ ڈالرپر آگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں