81

ملک میں کورونا سے مزید 7 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 78 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4897 تک پہنچ گئی ہے۔

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں اب تک ہونے والی 78 ہلاکتوں میں سے  سندھ میں سب سے زیادہ 28 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 25 اور  پنجاب میں 19 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔آج بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے اب تک 105 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 7 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔آج اب تک سندھ میں 104 کیسز  اور 6 ہلاکتیں، پنجاب ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

سندھ

سندھ میں آج اب تک کورونا کے مزید 104 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز 1318 اور ہلاکتیں 28 ہوچکی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے ، یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں جوکہ زیادہ ہیں جب کہ آج مزید 13 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 371 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 78 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4897 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک ہونے والی 78 ہلاکتوں میں سے  سندھ میں سب سے زیادہ 28 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 25 اور  پنجاب میں 19 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

آج بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے اب تک 105 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 7 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔آج اب تک سندھ میں 104 کیسز  اور 6 ہلاکتیں، پنجاب ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

سندھ

سندھ میں آج اب تک کورونا کے مزید 104 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز 1318 اور ہلاکتیں 28 ہوچکی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے ، یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں جوکہ زیادہ ہیں جب کہ آج مزید 13 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 371 ہوگئی ہے۔

پنجاب

پنجاب میں آج کورونا وائرس سے ایک اور ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔اس طرح پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 2336 ہے۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق صوبے میں 822 عام شہری، 733 تبلیغی ارکان، 701 زائرین اور 80 قیدی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔پنجاب میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں میں سے لاہور میں 10، راولپنڈی 5، رحیم یار خان، جہلم، فیصل آباد اور گجرات میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے 39 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں  آج اب تک کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے جس کی تصدیق وزیر صحت نے کی۔وزیرصحت نے بتایا کہ راولاکوٹ میں 4 سال کی بچی میں کورونا وائرس کی تصدیق  ہے اور بچی کے گھر میں پہلے بھی ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ٓزاد کشمیر میں جمعہ کو کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا اور تعداد 133 تھی تاہم نیا کیس سامنے آن کے بعد تعداد 134 ہوگئی ہے جو سرکاری پورٹل پر بھی رپورٹ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

خیبرپختونخوا

صوبے میں جمعہ کو کورونا وائرس کے مزید 60 کیسز اور 5 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 656 اور ہلاکتیں 25 ہوگئی ہیں۔صوبائی وزیر صحت تیمور خان نے صوبے میں ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کی۔تیمور خان نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 131 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

جمعہ کو بلوچستان میں کورونا وائرس کے صرف ایک کیس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 220 ہوگئی۔ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ ٹیسٹ کی 188 رپورٹس موصول ہوئیں جن میں سے صرف ایک مثبت اور 187 منفی نتائج سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 220 ہے۔ترجمان کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ بلوچستان میں اب تک 95 متاثرہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں جمعہ کو کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا البتہ جمعرات کو کورونا کے مزید 35 کیسز سامنے آئے تھے۔اسلام آباد میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد شہر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 118 ہوگئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے ایک مریض کا انتقال ہوا ہے

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بھی جمعرات کو 2 کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 215 تک جا پہنچی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں