98

ملتان میں 12 ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 18 افراد میں کورونا کی تشخیص

ملتان: نشتر اسپتال کے ڈاکٹرز  اور  پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(ویب ڈیسک)نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے طبی عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 12 ڈاکٹرز  اور 6 پیرا میڈکس میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے بتایا کہ  نشتر اسپتال کے عملے نے گردوں کے ایک مریض کا علاج کیا تھا، مریض کے انتقال پر اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وارڈ کے تمام متعلقہ افراد کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جن میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے بتایا کہ جن افراد کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان تمام لوگوں نے آئسولیشن اختیار کر لی ہے۔واضح رہے کہ اب تک ملک میں کئی ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جب کہ گلگت بلتستان اور کراچی میں ڈاکٹر کورونا سے شہید بھی ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر اور طبی عملہ اس وقت کورونا کے خلاف جنگ میں صف اول کے سپاہی ہیں جو مشکل حالات کے باوجود جواں مردی سے وائرس کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں