140

راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے دو شہری زخمی ہو گئے۔

راولپنڈی( بے لاگ نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارتی فوج نے چری کوٹ اور شکر گڑھ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر پر مارٹر گولے برسائے جس کی زد میں آکر سیریان گاؤں کا 35 سالہ شہری زخمی ہو گیا جبکہ شکر گڑھ سیکٹر میں نانگل گاؤں کا 57 سالہ شہری شدید زخمی ہو گیا۔ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے 48 گھنٹے کے دوران کئی مقامات پر بھاری توپ خانہ اور مارٹر گولے کا استعمال کیا گیا۔

گزشتہ بھارتی فوج کی جانب سے شاردا، ڈھڈنیال اور شاہ کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ گولہ باری سے بسان والی اور چہاری گاؤں کے 4 شہری شدید زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والوں میں 15 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور ان کی توپوں کو خاموش کر دیا۔واضح رہے کہ رواں سال بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی 708 بار خلاف ورزی کر چکا ہے۔ رواں سال بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 شہری شہید اور 42 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں