262

حریم شاہ نے ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی خواہش کا اظہار کردیا

پاکستان کی متعدد سیاسی شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اب  بین الاقوامی سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بھی ٹک ٹاک ویڈیو بنانا چاہتی ہیں۔

 (ویب ڈیسک)ہمیشہ تنقید کی زد میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی گزشتہ کئی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تنازع کھڑا ہوا تھا اب حریم شاہ کی حالیہ ٹوئٹ کے مطابق انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ویڈیو بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ ویڈیو بنانےکی بھی خواہش ظاہر کی۔حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’میں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار ہوں، کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟’۔

حریم شاہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سےان کا خوب مذاق اُڑایا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل حریم شاہ نے ٹوئٹر پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ مجھے ایک مقبول ٹی وی چینل کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن 2020 کی میزبانی کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں