282

خانیوال: لڑکی سے ملاقات کیلئے آئے نوجوانوں پر ڈنڈوں، مکوں سے تشدد، کپڑے پھاڑ دئیے

خانیوال: لڑکی سے ملاقات کیلئے آئے نوجوانوں پر ڈنڈوں، مکوں سے تشدد، کپڑے پھاڑ دئیے

خانیوال: (بے لاگ نیوز) خانیوال میں موبائل پر دوستی نوجوانوں کو مہنگی پڑ گئی، ڈنڈوں مکوں سے مار مار کر بھرکس نکال دیا، کپڑے پھاڑ دئیے۔ نوجوان ہاتھ جوڑجوڑ کر معافیاں مانگتے رہے، تشدد کے دوران بنائی جانے والی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔خانیوال بلاک نمبر چار کے رہائشی نوجوان اویس کی نواحی گاوں چک نمبر 176/10R کی خاتون کے ساتھ موبائل پر مبینہ دوستی ہوئی، اویس اپنے دوست علی کے ساتھ اس خاتون کی فرمائش پر ملنے جب اس کے گاوں پہنچا تو ان کی مشکوک حرکات دیکھ کر لوگوں نے انہیں پکڑ لیا۔

گاوں والوں نے اپنی عدالت لگا کر ان نوجوانوں کو مزہ چکھانے کا فیصلہ کر لیا، ڈنڈے، سوٹوں اور گھونسوں کی بارش کر دی، اہل علاقہ دونوں لڑکوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ ان کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے گئے، دونوں لڑکے ہاتھ جوڑ جوڑ کر لوگوں سے معافی مانگتے رہے مگر کسی نے نہ سنی اور دھلائی کرتے رہے۔ان نوجوانوں کی تشدد کے دوران وہ ویڈیو بھی بناتے رہے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی، ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہ کی۔
 

 

۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں