136

برطانوی حکومت کا پاکستان کیلئے 50 کروڑ روپے سے زائد کی امداد کا اعلان

(ویب ڈیسک)اس ضمن میں پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں دوست ہی ہمارا ساتھ دیتے ہیں، مجھے یقین ہے پاکستان کورونا جیسے مسئلے سے باہر نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے برطانیہ کی جانب پاکستان کے لیے مالی مدد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے،پوری دنیا میں کروڑوں لوگ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ اپنے برتاو میں تبدیلی لا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے مالی مدد سے پاکستان کو وائرس سے نمٹنے اور لوگوں کو بچانے میں مدد ملے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے ہونے کے باوجود ہم اکٹھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں