159

آسٹریلوی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر ولہیم اوٹ نے اسلام قبول کرلیا اور اپنا نام تبدیل کر کے اسلامی نام خالد رکھ لیا۔

آسٹریلوی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر ولہیم اوٹ نے اسلام قبول کرلیا اور اپنا نام تبدیل کر کے اسلامی نام خالد رکھ لیا۔

(ویب ڈیسک)ایم ایم اے فائٹر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ‘عالمگیر وبا کورونا وائرس ان کا ایمان ڈھونڈنے میں مدددگار ثابت ہوئی’۔آسٹریلوی ایم ایم اے فائٹر نے بتایاکہ ‘اسلام میرے ذہن میں کافی عرصے سے تھا، مشکل وقت میں ہمیشہ اسلامی عقیدے نے مجھے مضبوط کیا اور ہمت دی’ اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی فائٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں اسلام کا پہلا ستون یعنی کلمہ طیبہ پڑھایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب میرا عقیدہ بے حد مضبوط ہوچکا ہے اور اب میں ایک خدا پر یقین رکھتا ہوں اور فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ میں ایک مسلمان ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں