34

سابق وزیراعظم نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی رہنما سید یوسف رضا گیلانی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا اور صحت یاب ہوگئے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد قرنطینیہ سے باہر آگئے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نیب پیشی کے دوران کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد کی ایک نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا تھا۔کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پی پی رہنماو¿ں کی جانب سے بھی سید یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد کے پیغامات آگئے۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا دعائیں کرنے اور مبارکباد دینے والوں سے اظہار تشکرکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں