29

وزیر اعظم نے 4 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے 4 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔اعلامیہ کے مطابق منصوبوں میں راول ڈیم چوک انٹر چینج، پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس اور کورنگ پل شامل ہیں۔

ترجمان وزیر اعظم کے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے آئی پندرہ رہائشی منصوبے کے ترقیاتی کاموں کے فیز ون کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔اعلامیہ کے مطابق ان ترقیاتی منصوبوں پر کام سی ڈی اے مکمل کرے گا۔

راول ڈیم چوک پر ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے انٹرچینج منصوبہ 2 سال میں مکمل ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں