36

آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت مقرر کر دی گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) موجوہ حالات سے تنگ آئی عوام کیلئے اچھی خبر آگئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850روپے مقرر کر دی۔ فلور ملز کو سرکاری گندم 1475روپے فی من فراہم کی جائے گی جبکہ بوری پالیسی 2ماہ کے لیے ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا۔کابینہ نے ڈی جی فارنزک لیب ڈاکٹر اشرف طاہر کی مدت ملاقزمت میں 1سال کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

صوبائی کابینہ نے 220کلو آٹے کے ٹھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر کر دی۔ سرکاری گندم کے اجراء س مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا ٹھیلا 1050 روہے سے کم ہوکر 850 روپے دستیاب ہوگا، کابینہ نے فلوز ملز کو قبل از وقت گندم ریلیز کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

پنجاب کابینہ نے فیصلہ کیا کہ محکمہ پنجاب خواراک پنجاب صرف فنکشنل فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ دے گا۔ سرکاری گندم کا اجرا کی عبوری پالیسی کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ پنجان کابینہ نے محکمہ خوراک سے ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے پلان طلب کیا ہے۔ محکمہ خوراک30 روز میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں