38

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کو برطرف کردیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سنانے والےاحتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو برطرف کردیا،چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی نے ارشد ملک کو برطرف کرنے کی منظوری دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ہائیکورٹ کے انتظامی کمیٹی میں سنئیر سات ججز نے شرکت کی۔انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان ،،جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عائشہ اے ملک ، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔

نجی نیوز چینل کےمطابق جسٹس سرداراحمد نعیم نےبطورانکوائری افسر ویڈیو سکینڈل میں ارشد ملک کوقصوروارقراردیاتھا۔یاد رہے کہ یہ سکینڈل سامنے آنے کے بعد مریم نواز نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد فاضل جج کو معطل کردیا گیا تھا اور اب تحقیقات مکمل ہونے پر انہیں نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں