55

سی ٹی ڈی کی کارروائی ،3 دہشتگرد گرفتار

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈسکہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا،ملزمان سے دہشت گردی کی معاونت کےلئے رقم بھی برآمدہوئی ہے،ملزموں کو تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈسکہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوںکو حراست میں لے لیا ہے،احمد ادریس،اعظم علی اورمظہر رانجھاکو رنجھائی سٹاپ سے گرفتار کیاگیا،دہشتگردکالعدم تنظیم کی مالی معاونت کرتے تھے ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سے دہشت گردی کی معاونت کےلئے رقم برآمدہوئی ہے،اس کے علاوہ ملزمان سے تنظیم کودئیے گئے فنڈز کی رسیدیں بھی برآمدہوئیں،ملزمان کوتفتیش کیلئے تھانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں