45

ماسک نہ پہننے والوں کو سزا دینے کا فیصلہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف ممالک میں پولیس نے کورونا وائرس کے حوالے سے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے جرمانے اور مختلف سزائیں مقرر کر رکھی ہیں تاہم اب بھارتی شہر گوالیار میں پولیس نے ایسے لوگوں کے لیے سب سے بہترین سزا مقرر کر دی ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق گوالیار پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ جو شخص فیس ماسک کے بغیر پکڑا گیا یا کورونا وائرس کے دیگر ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا اسے تین دن تک ہسپتالوں اور پولیس چیک پوسٹس پر رضاکارانہ طور پر کام کرنا پڑے گا۔ سوشل میڈیا پر گوالیار پولیس کے اس اقدام کا بہت چرچا ہو رہا ہے اور لوگ اس کی تعریف کر رہے ہیں۔

اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ کورونا وائرس سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے، ان کے لیے سب سے بہتر سزا یہی ہے کہ انہیں ہسپتالوں کے کورونا وارڈز میں ڈیوٹی پر لگا دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں