41

جعلی اکاﺅنٹس کیس ،نیب راولپنڈی نے سابق صدر سندھ بینک کو کل طلب کرلیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے سابق صدر سندھ بینک کو کل طلب کرلیا،بلال شیخ کو کل اولڈ ہیڈکوارٹرز میں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب)نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ کو کل طلب کرلیا،بلال شیخ کو اولڈ ہیڈکوارٹرز میں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ،سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ کا منی لانڈرنگ الزامات پر بیان قلمبند کیا جائے گا۔

ذرائع کاکہناہے کہ بلال شیخ سے انڈسٹریز کو دیئے گئے قرضوں بارے پوچھ گچھ کی جائے گی،بلاول شیخ اربوں روپے کے مختلف کیسز میں پہلے ہی نیب کے ملزم نامزد ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں