48

مویشی منڈیاں کس تاریخ سے فعال ہوں گی؟ فیصلہ ہوگیا

لاہور (ویب ڈیسک) مویشی منڈیاں کس تاریخ سے فعال ہوں گی؟ فیصلہ ہوگیا۔ چیف کارپوریشن آفیسر ایم سی کی زیر صدارت مویشی منڈیوں کے حوالے اجلاس میں مویشی منڈیوں کو 15 جولائی سے فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محکمہ صحت کی ایڈوائزری کے مطابق 11 مقامات پر منڈیوں کے قیام کا ٹاسک ایم اوریگولیشن اور ایم او انفراسڑکچر کو تفویض کر دیا گیا۔ ٹاؤن ہال میں چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ صحت کی ہیلتھ ایڈوائزری کی روشی میں عارضی مویشی منڈیوں کے قیام کے مقامات کا جائزہ لیا گیا۔

15 جولائی تک مویشی منڈیوں کو فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، شہر کے اطراف میں آبادی سے مناسب فاصلے پر 11 مویشی منڈیوں کے قیام کیلئے شعبہ ریگولیشن اور شعبہ انفراسٹرکچر کو ٹاسک تفویض کر دیا گیا۔

مزید 3 مقامات پر منڈیاں لگانے کے حوالے سے عارضی منڈیوں کی نشاندہی ازسر نو کرنے کی یدایت دی گئی ہے۔ مویشی منڈیوں کے حوالے پیپر ورکنگ پنجاب حکومت کو اردال کر دی گئی، مویشی منڈیوں کو رونا وائرس ایس اوپیز کو عملدر آمد کرانے کا ٹاسک زونل افسران کو سونپ دیا گیا۔

چیف کارپوریشن آفیسر سید علی بخاری نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں کے مقامات کے باعدگی سے ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔ شہری بچوں اور بزرگوں کو جانوروں کی خریداری فروخت کیلئے منڈیوں میں نہ لائیں، منڈیوں میں میڈیکل کیمپس اور لائیو اسٹاک کے قیام ، پبلک ٹوائلٹس ، پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ٹینٹس سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ بیوپاریوں سے جانوروں کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نشترزون کے زیرِ کنٹرول شہر کی سب سے بڑی منڈی ایل ڈی اے سٹی میں لگے گی جو 6 ہزار 3 سو کنال اراضی پر مشتمل ہوگی، جہاں سات لاکھ سے زائد جانوروں کی خریدوفروخت ہوسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں