46

غیر ملکی طلبہ کو امریکا چھوڑنے کا حکم

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )غیر ملکی طلبہ کو امریکا چھوڑنے کا حکم کیخلاف یونیورسٹیوں نے چیلنج کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہاروڈیونیورسٹی اورمیسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے صدر ٹرمپ کے غیر ملکی طلبہ کو امریکا چھوڑنے کے حکم کیخلاف درخواست دائر کردی،درخواست بوسٹن کی وفاقی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔

امریکی جامعات کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی امیگریشن حکام کو یہ قانون نافذ کرنے سے روکاجائے ،ٹرمپ انتظامیہ کی ہدایات ایڈمنسٹریکٹو پروسیجر ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں