58

کورونا وائرس، ڈاکو مکمل حفاظتی تدابیر کے ساتھ سونا لوٹ کرفرار

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کا حفاظتی لباس پہنے ڈاکوﺅں نے جیولری شاپ کا صفایا کر دیا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واردات ریاست مہاراشٹر کے شہر ساترا میں ہوئی جہاں ڈاکو ڈاکٹروں کا مکمل حفاظتی لباس پہنے جیولری شاپ میں گھسے اور 780گرام سونے کے زیورات لوٹ کر چلے گئے۔

منظرعام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان ڈاکوﺅں نے پلاسٹک جیکٹس، ماسک، دستانے وغیرہ پہن رکھے ہوتے ہیں۔پولیس کو درج کروائی گئی رپورٹ میں دکان کے مالک نے بتایا ہے کہ یہ ڈاکو دکان کی دیوار توڑ کر رات کے وقت اندر داخل ہوئے اور الماریوں میں پڑے سونے کے زیورات اٹھا کر لے گئے۔رپورٹ کے مطابق اس چوری میں ڈاکوﺅں نے شناخت چھپانے کے لیے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حفاظتی لباس کا سہارا لیا ہے جس پر اس منفرد نوعیت کی چوری کو کورونا وائرس چوری کا نام دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں