64

کورونا وائرس ، لاہور سمیت 7 شہروں کے کئی علاقے سیل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت 7 شہروں کے کئی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کردیا۔

لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 12 بجے سے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جو 24 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس حوالے سے سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرمحمدعثمان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

لاہورمیں اے ٹو بلاک ٹاؤن شپ، ای ایم ایس سائٹی، چونگی امرسدھو بازار سے ملحقہ علاقے ، پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ سکیم ، واپڈا ٹاؤن ، جوہرٹاؤن سی بلاک اورگرین سٹی میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں وارث پورہ چوک، ڈی ٹائپ کالونی، منڈی کوارٹرعلامہ اقبال کالونی، رضا آباد، رضا گارڈن، ایڈن گارڈن، عبداللہ گارڈن، النجف کالونی کے کمرشل اوررہائشی علاقے، مسلم ٹاؤن بی بلاک، مسلم ٹاؤن آئی بلاک، مدینہ ٹاؤن کے ڈبلیو،ایکس اوروائی بلاک ، آمنہ آباد، انصارکالونی سمن آباد اور پیپلزکالونی ون میں سمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔

جڑانوالہ میں لاہورروڈ سے ملحقہ تمام گلیاں اورنیا بازار، مین بازارخریانوالہ بشمول سلطان مارکیٹ بند رہے گی۔ مین بازار، مسجد بازاراور چرچ سے نشاط سنیماچوک تک روڈ کو بند کیا گیا ہے۔گوجرانولہ کےعلاقے واپڈا ٹاوَن، پیپلزکالونی ڈبلیو، وائی، ایکس اورزیڈ بلاک کو بھی بند کیا گیا ہے۔ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں توصیف مارکیٹ، الیوسف پلازہ اور روراس روڈ میانہ پورہ کو بند کیا جائے گا۔ قیوم اسٹریٹ، شہاب پورہ اورمظفرپورمیں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا۔

ملتان میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزلمیٹڈ کالونی، کسٹم آفس کالونی اور کلمہ چوک کوبند کیا گیا ہے۔راولپنڈی میں ڈھوک کھبہ، گلستان کالونی، رینج روڈ، ایریالین 4 پی آئی اے کالونی میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں