157

اجلاس کے فوری بعد وزیر اعظم انتقال کرگئے

یاموسوکرو (مانیٹرنگ ڈیسک ) مغربی افریقہ کے ملک آئیوری کوسٹ کے وزیر اعظم کابینہ اجلاس کے فوری بعد انتقال کرگئے۔وزیر اعظم عمادوگون کولیسکی عارضہ قلب میں مبتلا تھے، وہ حال ہی میں فرانس سے واپس آئے تھے۔

2 مہینے تک فرانس میں اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم عمادوگون کا مکمل چیک اپ اور علاج کیا گیا، ڈاکٹرز نے انہیں 2 ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔ 2012 میں ان کے دل کا آپریشن بھی ہوچکا تھا۔

کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اعظم عمادوگون کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ وہ 2017 میں ملک کے وزیر اعظم بنے تھے اور اگلے انتخابات میں حکمران جماعت کے صدارتی امیدوار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں