57

چین نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کردی، ایک ارب ڈالر دے دیے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا قرضہ فراہم کیا گیا ہے جس کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 18 ارب 79 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 3 جولائی تک حکومت کو چین کی جانب سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ فراہم کیا گیا۔ حکومت نے اس دوران 23 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرضوں کی مد میں ادا کیے۔

چینی قرضے کی وجہ سے سٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 81 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 12 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 80 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 6 ارب 74 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ مجموعی طور پر اس وقت ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 18 ارب 79 کروڑ ڈالر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں