38

دہشتگردی کے خدشات، شہر بھر میں ایس ایس یو کمانڈوز تعینات

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کی حالیہ ناکام کارروائی کے تناظر میں شہر کے8 حساس مقامات پر سندھ پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز تعینات کردیے گئے ہیں۔سندھ پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے سربراہ ڈی آئی جی مقصود میمن نے کہا کہ ماضی میں ایس ایس یو کی اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹیس ٹیم کراچی میں حسن اسکوائر پر واقع ایس ایس یو ہیڈکوارٹر میں تعینات تھی۔

انہوں نےکہاکہ یہ کمانڈوزشہر میں کسی بھی طرح کے حالات سےنمٹنےکیلئےالرٹ رہتے تھےمگرکراچی میں دہشت گردی کی حالیہ ناکام کارروائی کے بعد شہر میں حفاظتی انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے خصوصی ہتھیاروں اور حکمت عملی کی ٹیموں یعنی ایس ڈبلیو اے ٹی کمانڈوز کی تعیناتی کے پوائنٹ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مقصود میمن کے مطابق کراچی پولیس چیف کی نشاندہی پر ان کمانڈوز کو اب پورے کراچی میں پھیلایا گیا ہے، ان کمانڈوز کی تعیناتی کے 8 مقامات کو سیکیورٹی کے دیگر اداروں کے کنٹرول رومز سے منسلک کردیا گیا ہے،اس کامقصدشہرمیں خدانخواستہ دہشتگردی کی کسی کارروائی کی صورت میں فوری جوابی کارروائی کیلئے کمانڈوز کے پہنچنے کا دورانیہ کم سے کم کرنا ہے۔

مقصود میمن نے بتایا کہ ایس ایس یو کمانڈوز بین الاقوامی طرز کی خصوصی تربیت کے بعد جدید طریقے ہتھیاروں سے لیس ہیں،ایس ایس یو ملک میں پولیس کا پہلا آئی ایس او سرٹیفائیڈ ادارہ ہے جو عالمی تقاضوں پر استوار کیا گیا اور جدید اسلحہ سے لیس ایس ایس یو کمانڈوز کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں