85

ضلع جہلم ویلی میں پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کا مشاورتی اجلاس

اسلام آباد (پ-ر)ضلع جہلم ویلی میں پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کا مشاورتی اجلاس زیر صدارت جنرل سیکرٹری ویمن ونگ آزاد کشمیر و سابق ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر محترمہ گلزار فاطمہ سابق نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر 5 و مرکزی جائنٹ سیکرٹری چوہدری اسحاق طاھر ایڈوکیٹ کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات عنبریں ترک ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شاہدہ نقوی،، ضلعی جہلم ویلی کی مختلف یونین کونسلز سے خواتین رہنماوں ویمن ونگ شگفتہ روشن کیانی، سابق جنرل سیکرٹری ویمن ونگ جہلم ویلی فریال عظیم، رقیبہ آصف، نگینہ بی بی، ناہید اختر، سحرش کاظمی، زاریفہ اکبر، نرگس بشیر، عطیہ اصغر ، رابعہ لعل، ، تحسین عباسی، جویریہ جاوید، روزینہ کیانی، عمامہ عباسی، قرآۃ العین طاہر، عظمی عباسی و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی جنرل سیکریٹری شاہدہ نقوی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ جہلم ویلی میں خواتین خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں اور خواتین کی فلاح کے لیے عملی سیاست میں حصہ لینا چاہتی ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات عنبرین ترک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا پاکستان میں حکومت بنانے میں کلیدی کردار رہا ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی خواتین کو آگے آنا چائیے اور اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ 52٪ ووٹ خواتین کا ہے ہمارا رول زیادہ اہم ہے ہمیں مل کے آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت بنانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔

سیکرٹری جنرل ویمن ونگ آزاد کشمیر گلزار فاطمہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بہتر ماحول میں کام کرنے کا موقع دیں گے ہماری قیادت خواتین کے کردار کو نہ صرف سہراتی ہے بلکہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کی سیٹیں بڑھائی جائیں اور زیادہ نمائندگی دی جائے تاکہ وہ خواتین کی فلاح کے لیے اور ان کے حقوق کے لیے ان کی آواز بن سکیں۔

سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ضلع جہلم میں خواتین کا جذبہ اور لگن دیکھ کر خوشی ہوئی انشاء اللہ خواتین کے کردار کی وجہ سے پی ٹی آئی کی جیت یقینی ہے اور جس طرح خواتین ہمارے قافلے کا حصہ بن رہی ہیں اس سے پی ٹی آئی کا گراف آزاد کشمیر میں بڑھ رہا ہے۔ ہم قائد پاکستان عمران خان کا پیغام قریہ قریہ گھر گھر پہنچائیں گے، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آئندہ حکومت بنائیں گے۔

اجلاس کے بعد چوہدری اسحاق طاھر کی طرف سے شرکاء اجلاس کو ظہرانہ دیا گیا۔ اجلاس کے بعد خواتین رہنماوں نے ضلع جہلم ویلی کی قیادت سے خصوصی نشست کی جن میں سابق ضلعی صدر محمد صادق شیخ، سابق سینئر نائب صدر محمد آصف مغل، سابق ضلعی سیکرٹری جنرل طیب منظور کیانی، سوشل میڈیا ڈویژنل ہیڈ و ضلعی کوآرڈینیٹر برائے حلال احمر اسرار احمد، سابق ضلعی جائنٹ سیکرٹری شاہد حمید عباسی، سلطان علی تھے۔

نشست میں سابق نامزد امیدوار اسمبلی پاکستان تحریک انصاف حلقہ نمبر 5 چوہدری محمد اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی قیادت نے مرکزی قیادت خواتین ونگ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ضلع جہلم ویلی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں