47

شارجہ کے نائب سربراہ انتقال کرگئے

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے نائب سربراہ شیخ احمد بن سلطان القاسمی انتقال کرگئے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شارجہ کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ میں مقیم نائب سربراہ شیخ احمد بن سلطان القاسمی کا انتقال ہوگیا۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شیخ احمد بن سلطان کے انتقال پر شارجہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شارجہ کی حکومت نے نائب سربراہ کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیخ احمد القاسمی کا جنازہ شارجہ پہنچنے اور تدفین کے بعد سوگ کا آغاز کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں