125

سارہ خان اور فلک شبیر ایک ہوگئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سارہ خان گلوکار فلک شبیر کی شریک حیات بن گئیں۔

گزشتہ روز اداکارہ سارہ خان کا گلوکار فلک شبیر کے ساتھ نکاح ہوا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا 

نکاح کے فوراً بعد ہی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے نام میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے ‘مسز فلک’ میں تبدیل کر دیا۔

اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی جانب سے تاحال نکاح کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی۔

سوشل میدیا پر سارہ اور فلک شبیر کے نکاح کے روز کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار سارہ کے لیے گانا گا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشہ دنوں سارہ خان نے چند تصاور شیئر کر کے سب کو سرپرائز دیا کہ انہوں نے گلوکار فلک شبیر کی شادی کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

بعدازاں فوراً ہی دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا تھا اور ان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں