66

اسلام آباد پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس، چیرمین کمیٹی شہریار آفریدی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں جاری

اسلام آباد (بے لاگ نیوز)پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس، چیرمین کمیٹی شہریار آفریدی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں جاری

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف و دیگر ممبران کشمیر کمیٹی /پارلیمنٹیرینز کی اجلاس میں شرکت

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا منصب سنبھالنے پر شہریار آفریدی کو مبارکباد دی

چیرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے اجلاس میں شرکت پر اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی شرکت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا

اجلاس کے آغاز میں شہدائے کشمیر کے بلندی ء درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں ممبران کمیٹی کو مقبوضہ جموں و کشمیر و خطے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جارہی ہے

وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے 5 اگست کو اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات اور اس کے بعد خطے میں امن و امان کو درپیش خطرات اور ان مضمرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانیوالی کاوشوں پر روشنی ڈالی

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ میرے 40 سے زیادہ ممالک کے وزرائے خارجہ سے روابط ہوئے اور ان روابط ، میں میں نے ڈومیسائل قواعد میں تبدیلی کے ذریعے، مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش کا معاملہ بھی اٹھایا –

میں نے صدر سیکورٹی کونسل اور جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ کو خطوط ارسال کیے اور ان خطوط میں بھی میں نے بھارتی عزائم کے باعث پورے خطے میں امن و امان کو درپیش خطرات سے عالمی برادری کو آگاہ رکھا

افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان نے اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت کے ساتھ ادا کیا اور کرتا رہے

چیرمین شہریار آفریدی کی زیر صدارت یہ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں