131

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: 

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے مزید3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جب کہ علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جس کے بعد رواں ہفتے بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں