274

برطانوی کرائم ایجنسی نے 28 ارب روپے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیے

ویب ڈیسک )برطانوی حکام نے لگ بھگ 28 ارب روپے پاکستان کو منتقل کردیے۔)

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم آج سپریم کورٹ کے نیشنل بینک میں موجود اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رقم برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور پاکستانی شہری کے درمیان معاہدے کے نتیجے میں منتقل ہوئی۔

برطانوی کی نیشنل کرائم ایجنسی کے ترجمان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کے نتیجے میں رقم پاکستان کو منتقل کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کس اکاؤنٹ میں کتنی رقم منتقل کی کچھ نہیں بتا سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں