159

کیا اداکارہ منشا پاشا معروف سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ منگنی کر رہی ہیں؟

(ویب ڈیسک )یہ سال اب اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے لیکن! سال ختم ہونے سے قبل ہی عالمی ایوارڈز یافتہ فلم لال کبوتر کی اداکارہ منشا پاشا کی منگنی کی خبر نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔رواں ماہ اداکارہ ایمان سلیمان، اقراء عزیز اور  یاسر حسین کے بعد اب اداکارہ منشا پاشا کی منگنی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

جی ہاں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق سال ختم ہونے سے قبل ہی اداکارہ منشا پاشا معروف سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ منگنی کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی منگنی کا کارڈ وائرل ہوا ہے جس میں دونوں کی منگنی کی تاریخ 22 دسمبر 2019 لکھی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں اداکارہ منشا پاشا کو پاکستان کی معروف کامیڈین اور یوٹیوبر فائزہ سلیم کی شادی میں جبران ناصر کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

فائزہ سلیم کی شادی کی تقریب کے موقع پر منشا پاشا کا جبران ناصر کے ساتھ رقص بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔ اب اچانک اداکارہ کی جبران ناصر کے ساتھ منگنی کرنے کی خبر نے مداحوں کو کافی حیران کر دیا ہے۔یاد رہے کہ منشا پاشا اگست 2013 میں اسد فاروقی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں تاہم دونوں کی علیحدگی کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی تھی، لیکن اب منشا کی جبران ناصر کے ساتھ منگنی کی خبر سے یہ بات واضح ہے کہ دونوں نے اب علیحدگی اختیار کرلی ہوگی۔

واضح رہے کہ معروف سماجی کارکن و سیاست دان جبران ناصر نے 2013 اور 2018 کے عام انتخابات آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا تھا تاہم یہ بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں