193

شاہین اِن ایکشن،13سال بعد ہوم گراؤنڈ میں فتح

(ویب ڈیسک) کراچی ٹیسٹ میں پاکستان  نےسری لنکا کو شکست دیدی، 476 رنز کے ہدف میں سری لنکن ٹیم 212 رنز پر ڈھیر، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز پاکستان نے 0-1 سے تیرہ سال بعد ہوم گراونڈ میں اپنے نام کرلی۔

نسیم شاہ نے پہلی ہی گیند پر ایمبل ڈینیا کو صفر پر آؤٹ کردیا جس کے بعد یاسر شاہ نے سنچری میکر اوپنر اوشاڈا فرنینڈو کو کیچ آؤٹ کیا جس کے بعد وشوا فرنینڈو بھی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔عابد علی نے مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔

 نسیم شاہ نے دوسری اننگ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس کے نتیجے میں وہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔یاسر شاہ نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عباس ،شاہین آفریدی،اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا میچ کم روشنی، بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث کسی نتیجے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں